پاکستان

عمران خان ڈیل کی بجائے موت کو ترجیح دے گا، بندوق اور طاقت سے تحریک انصاف نہیں جھکے گی. زرتاج گل

حکومت سول نافرمانی تحریک سے قبل مذاکرات کو سنجیدہ لے،نو مئی اور 26 نومبر کو قتل عام پرجوڈیشل کمیشن بنایا جائے. تحریک انصاف کی پارلیمانی لیڈرکی گفتگو


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل نے کہا ہے کہ حکومت کو یہ بات سمجھ آگئی ہے بندوق اور طاقت سے تحریک انصاف نہیں جھکے گی حکومت سول نافرمانی تحریک سے قبل مذاکرات کو سنجیدہ لے،نو مئی اور 26 نومبر کو ہونے والے قتل عام پر عمران خان نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے،عمران خان ڈیل کی بجائے موت کو ترجیح دے گا عمران خان کو کچھ ہوا تو مشرقی پاکستان سے بھی بدتر حالات ہو جائیں گے.
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کو سازش کے تحت گرایا گیا ہمارے پاس ایوان میں دو تہائی اکثریت تھی آٹھ فروری کے انتخابات کو چوری کیا گیا انہوں نے کہا کہ 26 نومبر کو پرامن احتجاجی مظاہرین پر جدید ترین اسلحہ سے فائرنگ کی گئی اور ہمارے 12 کارکن شہید ہو گئے.
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان اور وزیراعلی خیبر پختون خواہ علی امین گنڈاپور کو سیاسی کمیٹی میں مذاکرات کا انچارج بنایا ہے حکومت کی جانب سے سپیکر نے جو کمیٹی بنائی ہے ابھی تک سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے. پارلیمنٹ کے اندر خواجہ اصف کے بیانات سے متعلق انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ شعبدہ بازی کر رہا ہے یہ اپنے آقاؤں کو خوش کر رہا ہے جنہوں نے اس ہارے ہوئے شخص کو پارلیمنٹ میں لایا انہوں نے کہا کہ ہمارے ممبران اسمبلی پر درجنوں ایف آئی آر ہوئی ہیں پاکستان کی 77 سالہ تاریخ میں جتنے مقدمات ہماری جماعت پر ہوئے ہیں ماضی میں کبھی کسی جماعت پر نہیں ہوئے.
انہوں نے کہا کہ میں یہ بات چیلنج کر کے کہتی ہوں کہ تاریخ میں دیکھ لیں اتنا سخت دور کبھی کسی جماعت پر نہیں رہا انہوں نے کہا کہ ہم جب شہدا کے گھر وں میں جاتے ہیں تو وہاں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی لائنیں لگی ہوتی ہیں ہمیں وہاں پر دعائے مغفرت کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جاتی ہمیں شہدا کے گھر میں قران پاک تک پڑھنے کی اجازت نہیں ہے اور سکیورٹی اداروں نے ان گھروں کو اپنے گھیرے میں لیا ہوتا ہے.
انہوں نے کہا کہ حکومت لاٹھی گولی کی سرکار پر حکومت کرنا چا رہی ہے حکومت ایک طرف تحریک انصاف کے کارکنوں کا قتل عام کر رہی ہے اور دہشت گردی پھیلا رہی ہے دوسری طرف کہہ رہی ہے کہ ہم مذاکرات کر رہے ہیں یہ کوئی اچھا پیغام لوگوں کو نہیں دیا جا رہا. انہوں نے کہا کیا مذاکرات ایسے ہوتے ہیں؟انہوں نے کہا کہ نون لیگ ملک میں صوبائی تعصب کا کارڈ کھیل رہی ہے یہ انتہائی خطرناک ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی طرف سے دی گئی سول نافرمانی کی تحریک کے آغاز میں صرف دو دن باقی ہیں ،اب یہ حکومت پر منحصر ہے کہ وہ ماضی کی طرح اپنے تمام وعدوں سے مکر جائے گی یا واقعی مذاکرات میں سنجیدہ ہے .
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو عقوبت خانے میں بند کیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود اس کے عزم و استحکام میں آج تک کمی نہیں آئی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا محب وطن شخص عمران خان ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے واضح طور پہ کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سرحدوں کا دفاع کرے اور سیاست دانوں کو ملک چلانے دیا جائے. انہوں نے کہا کہ نو مئی اور 26 نومبر کو ہونے والے قتل عام پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے انہوں نے کہا کہ ماضی میں جن لوگوں نے تحریک انصاف کو چھوڑ کر پریس کانفرنس کی تھی آج انہیں مشیر اور وزیر بنایا جا رہا ہے انہوں نے مختلف سوالوں کے جواب میں کہا کہ فیض حمید پر فرد جرم لگنافوج کا اندرونی معاملہ ہے اس کو عمران خان کے ساتھ لنک نہ کیا جائے.

🎤 PTI Senator Mohsin Aziz’s Bold Speech in Senate | D-Chowk Issue | PTI’s New Plan



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *