دوران تقریر ن لیگ رہنما نے کہا کہ ہم آئین و قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، سلیکشن کمیٹی قوم کی آواز سنے . انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دینا ہوگی، سڑکوں پر آکر دما دم مست قلندر کرنے کا وقت ہے، نواز شریف کو لانے کے لئے نعرہ مستانہ لگانا ہوگا . جاوید لطیف نے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرضہ لے کر عوام پر نئے ٹیکسز لگیں گے، نواز شریف کا پاکستان چاہیے تو سلیکٹڈ سے ملک کو آزاد کروانا ہے . انہوںنے کہاکہ جرائم کی شرح بڑھ گئی، معیشت کا پہیہ جام ہورہا ہے، آٹا، گھی، چاول، پٹرول اور دالوں کی قیمتیں تین گنا بڑھ گئیں . ن لیگی رہنما نے کہا کہ تین سال پہلے 35روپے کلو آٹا تھا، آج 75روپے کلو ہے، عوام روٹی کو ترسے اور ان کا کتا گوشت کھائے عوام کو یہ منظور نہیں . . .
شیخوپورہ (قدرت روزنامہ) اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ رابطے تیز ہوگئے ہیں . اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کی ریلی سے خطاب میں میاں جاوید لطیف نے کوئی بھی نام لیے بغیر انکشاف کیا کہ نواز شریف کے ساتھ رابطے تیز ہوگئے ہیں .
متعلقہ خبریں