سندھ کے حکمرانوں نے صوبے کو تباہ کردیا ہے، حلیم عادل شیخ

کراچی (قدرت روزنامہ)اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ سندھ کے حکمرانوں نے صوبے کو تباہ کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نے کل نامناسب زبان استعمال کی، وزیر اعلیٰ سندھ اپوزیشن لیڈر کو بدتمیز کہتے ہیں، میں انکی کرپشن بے نقاب کرتا ہوں اس لئے بدتمیز ہوں۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ کے حکمران عوام کو صاف پانی فراہم نہیں کرسکے، سندھ کے حکمرانوں نے صوبے کو تباہ کردیا ہے، سندھ میں امن وامان کی صورتحال ابتر ہے۔
اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ آج سے 25 روز قبل پی پی نے شاہراہ بند رکھی، گزشتہ روز داؤد چورنگی بند کی گئی، اپیکس کمیٹی میں فیصلہ ہوا روڈ بند نہیں ہوں گے۔