سی ٹی ڈی کی کارروائی،کالعدم تنظیم کے 9ملزمان ہلاک

مستونگ(قدرت روزنامہ)سی ٹی ڈی کی جانب سے بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے اسپلنجی کے پہاڑی سلسلے روشنی میں کامیاب کارروائی کی گئی، کالعدم تنظیم کے 9 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔ ہفتے کو ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کالعدم تنظیم کے زیر استعمال کیمپ دہشتگردی کی حالیہ مختلف کارروائیوں میں استعمال ہوا تھا ،

کالعدم تنظیم کے زیر استعمال کیمپ سے اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ، برآمد کئے گئے اسلحہ میں9کلاشنکوف، 20کلو گرام دھماکہ خیز مواد، پرائما کارڈ، ڈیٹونیٹر اور آر پی جی راکٹ بمعہ دو گولے شامل ہیں ۔