پاکستان نے10کروڑ افراد کی ویکسینیشن کا سنگ میل عبور کرلیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان نے10کروڑ افراد کی ویکسینیشن کا سنگ میل عبور کرلیا ، تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ الحمد للہ آج ملک میں ویکسی نیشن کی تعداد 10کروڑ سے تجاوزکرگئی، ویکسین 6کروڑ 80لاکھ لوگوں نے لگوائی جبکہ 3کروڑ 80لاکھ سے زائد آبادی کی مکمل ویکسی نیشن ہو چکی ہے، 3کروڑ افرادایک ڈوز لگواچکے ہیں ،

انتہائی ضروری ہے ایک ڈوز لگوا نے والے دوسری ڈوزبھی لگوائیں،دوسری جانب معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے ٹوئٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں کوویڈکی 10کروڑ ویکسین لگادی گئیں، 10کروڑویکسین لگانے میں جس نے بھی کرداراداکیااس کاشکرگزارہوں، ہمیں اور بھی لوگوں کو ویکسین لگانے کی ضرورت ہے ، ویکسین لگانے سے متعلق 2021کے ہدف کو پورا کرنا ہوگا۔