گوگل کی تازہ ترین اے آئی ماڈل جیمنی 2.5 کی خصوصیات کیا ہیں؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گوگل نے اے آئی ماڈل جیمنی 2.0 کا اجرا کردیا ہے، جو گوگل کی آج تک کی سب سے جدید مصنوعی ذہانت کی ماڈل ہے۔
گوگل کی سی ای او سندر پچائی نے کہا نئے اے آئی ماڈل کو کمپنی اے آئی کی ترقی میں ‘ایک نیا ایجنٹی دور’ کہتی ہے، جیمنی 2.0 معلومات کو زیادہ کارآمد بنانے کے بارے میں ہے، ماڈل سیاق و سباق کو سمجھنے، متعدد قدم آگے سوچنے اور صارفین کی جانب سے زیر نگرانی اقدامات کرنے کی صلاحیت سے بھرپور ہے۔
سندر پچائی نے کہا کہ ایک AI ‘ایجنٹ’ تازہ ترین سلیکون ویلی کا رجحان، ایک ڈیجیٹل مددگار ہے، جو ماحول کو سمجھتا ہے، فیصلے کرتا ہے، اور مخصوص اہداف کے حصول کے لیے اقدامات کرتا ہے۔
ٹیک کمپنیوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اے آئی ایجنٹ انقلاب کا اگلا مرحلہ ہوں گیں، جو 2022 میں چیٹ جی پی ٹی کے آغاز سے شروع ہوا تھا، جس نے دنیا میں انقلاب بھرپا کیا تھا۔
یہ ٹیکنالوجی گوگل کے چھٹی نسل کے TPU (ٹینسر پروسیسنگ یونٹ) ہارڈویئر سے چلتی ہے، جسے Trillium کہتے ہیں، اب یہ عام صارفین کے لیے بھی دستیاب ہوگی۔
گوگل نے اس بات پر زور دیا کہ ٹریلیم پروسیسرز کو خصوصی طور پر ٹریننگ اور جیمنی 2.0 کو چلانے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔
جیمنی 2.0 پہلی ریلیز فلیش ہوگی، جو متعدد قسم کے ان پٹ (ٹیکسٹ، امیجز، ویڈیو، آڈیو) اور آؤٹ پٹ (بشمول جنریٹڈ امیجز اور اسپیچ) کو سنبھالتے ہوئے تیز کارکردگی پیش کرے گی۔
سندر پچائی نے کہا ’یہ پیشرفت ہمیں ایک عالمگیر معاون کے ہمارے وژن کے قریب لاتی ہے، اس اے آئی ماڈل کی ریلیز کے بعد وال اسٹریٹ پر گوگل کے شیئرز میں 4 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔‘