شمالی علاقوں نے برف کی چادر اوڑھ لی، بلوچستان میں شدید ٹھنڈ سے پانی پائپوں میں جم گیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے شمالی علاقوں میں برفباری نے ٹھنڈ کی شدت بڑھا دی۔
گلگت بلتستان کے ضلع استور میں شدید برفباری سے نظامِ زندگی درہم برہم ہوگیا۔ جب کہ نانگا پربت اوربٹو گاہ بھی برفباری کی لپیٹ میں ہیں۔
آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں بھی 2 فٹ سے زیادہ برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔
خیبر پختونخوا میں بابو سرٹاپ نے بھی برف کی چادر اوڑھ لی ہے۔
دوسری طرف پنجاب کے میدانی علاقوں میں بھی ٹھنڈ نے ڈیرا ڈال لیا ہے۔
صوبہ بلوچستان میں کوئٹہ، قلات، چمن، قلعہ عبداللّٰہ، پشین اور زیارت سمیت متعدد علاقوں میں شدیدی سردی کے سبب پانی پائپوں میں جم گیا۔
کراچی میں درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک آگیا ہے۔