اگلے 15 روز کیلئے پیٹرول مہنگا ہونے کا امکان
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)16 دسمبر 2024 سے اگلے 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں معمولی اضافے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔
اگلے 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں0.81 روپے فی لیٹر اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3.94 روپے فی لیٹر کی معقول کمی متوقع ہے۔
موجودہ 15 دن کے پہلے 12 دنوں میں حکام نے عالمی مارکیٹ میں شام میں حکومت کی تبدیلی کے باعث غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے پیٹرول کی قیمت میں معمولی 0.81 روپے فی لیٹر اضافے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت میں 3.94 روپے فی لیٹر کمی کا تخمینہ لگایا ہے۔
اگر شام کی صورتحال جلد مستحکم ہو جاتی ہے تو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید کم ہو سکتی ہیں۔