بلوچستان پاکستان کا شہ رگ، دنیا کی نظریں پاکستان وبلوچستان پر لگی ہے، راحیلہ درانی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے کہاہے کہ کرپشن کسی بھی معاشرے اور قوم کیلئے زہر قاتل ہے طلبا وطالبات وطن عزیزکامستقبل ہیں جو عملی زندگی میں کرپشن کے خاتمے کیلئے فیصلہ کن کرداراداکرسکتے ہیںان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کومحکمہ کالجز وہائیر ایجوکیشن اور نیب کے زیراہتمام گورنمنٹ پوسٹ گوریجویٹ گرلز کالج کوئٹہ کینٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاتقریب میں اعلی سول وسرکاری حکام ،مختلف تعلیمی اداروں کے پرنسپلزاور طلباوطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔تقریب میں اردو،انگریزی کے تقریری مقابلے ،مباحثے اور خطاطی کے مقابلے منعقد کئے گئے جس میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباوطالبات میں صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی نے انعامات وٹرافیاں تقسیم کیں۔صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے کہاکہ کرپشن کسی بھی معاشرے اور قوم کیلئے زہر قاتل ہے طلباوطالبات وطن عزیزکامستقبل ہے مستقبل کے معمار عملی زندگی میں کرپشن کے خاتمے کیلئے فیصلہ کن کرداراداکرسکتے ہیں بدعنوانی کے خاتمے کیلئے ہر شخص کو اپنی استطاعت کے مطابق کردار ادا کرناچاہیے کرپشن اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے پاکستان کو بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیاگیاہے اس لئے ہمیں انہیں خرابیوں کی طرف نہیں لے جاناچاہیے قیام پاکستان کے وقت شہدا اور غازیوں کی قربانیوں ولازوال جدوجہد کو یاد کرکے ہی ہم ایمانداری سے وطن عزیز کے ساتھ انصاف کرسکتے ہیں اگر ہم اپنے اعمال کونیتوں کے ساتھ جوڑ دیں تو پھر کامیابی مل سکتی ہے بلوچستان پاکستان کا شہ رگ ہے دنیا کی نظریں پاکستان وبلوچستان پر لگی ہے طلبا وطالبات کسی بھی معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں میں آخرت میں جوابدہی کے تصور کو ذہن میں رکھ کر زندگی کے آخری سانس تک معاشرے میں اپنا مثبت کردارادا کرنے کیلئے جدوجہد کرنی چاہیے اچھے اعمال سے ہی ہمیں دنیا وآخرت میں اجر ملے گا ۔ڈائریکٹرنیب بلوچستان عمران مجید نے کہاکہ بدعنوانی کے خاتمے کیلئے تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم چلانا وقت کی اولین ضرورت ہے نوجوان نسل اور تعلیمی ادارے معاشرے میں کرپشن کے خاتمے کیلئے کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں بدعنوانی ایک ناسورکی حیثیت رکھتاہے جس معاشرے میں کرپشن پروان چڑھے وہ معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ۔