’ڈی چوک کے کنٹینر سے بندے کو گرا کر ٹھیک کیا گیا‘، طلال چوہدری کا بیان وائرل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاجی مظاہرے کے دوران ڈی چوک پر کنٹینرز پر موجود ایک شخص کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جسے نماز پڑھنے کے دوران کنٹینر سے گرایا جا رہا تھا جس پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتارہا۔
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے نجی ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کنٹینر سے جس بندے کو گرایا گیا بالکل ٹھیک گرایا گیا اسے سوچ سمجھ کر جانا چاہیے تھا۔ ان کا یہ بیان وائرل ہوا تو صارفین کی جانب سے انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایاگیا۔ سحرش مان لکھتی ہیں کہ طلال چوہدری کی جانب سے بہت ہی شرمناک بیان دیاگیاہے۔
ایک ایکس صارف نے کہا کہ اب بندہ پوچھے کہ مسلم لیگ ن نے ریاست کس چیز کا نام رکھا ہوا ہے، انہوں نے سوال کیا کہ ریاست میں بندے کو کنٹنیر سے گرانے کی ذمہ داری تھی یا پکڑ کر کسی حوالات میں بند کرنے اور بعد میں کسی عدالت میں پیش کرنے کی تھی۔
ایک صارف نے طلال چوہدری کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیرنہیں۔
واضح رہے کہ چند سوشل میڈیا صارفین نے یہ دعوی بھی کیا گیا تھا کہ یہ شخص کنٹینر پر نماز پڑھ رہا تھا جس کے دوران رینجرز اہلکاروں نے اسے کنٹینر سے گرا دیا، جس وجہ سے اس کی جان چلی گئی۔ بعد ازاں اس شخص نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات کی، اس ملاقات کے بعد طاہر عباس کے کنٹینر سے گرنے سے جان جانے کی افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔