چوہدری پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری ضمانت پر رہا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو رہا کر دیا گیا۔
697 روز زیرحراست رہنے والے چوہدری پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی رہا ہوگئے ہیں۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو رہا کردیا گیا۔ ضمانت کی منظوری کے بعد سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان کو سروسز ہسپتال سے رہا کیا گیا۔
اینٹی کرپشن عدالت نے محمد خان بھٹی کی آج ضمانت منظور کی تھی۔
واضح رہے کہ محمد خان بھٹی پر پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں سمیت دیگر کیسز درج ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *