حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کے پنجاب کے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے

اسلام آباد/لاہور(قدرت روزنامہ)حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے مہنگائی کے خلاف سیالکوٹ اور جھنگ میں احتجاجی مظاہرے ، اتوار کو(آج) بھی پنجاب کے متعدد اضلاع میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرے گی، ترجمان نون لیگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پی ڈی ایم کے تحت نون لیگ آج فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان،بھکر،میانوالی، ساہیوال،میاں چنوں میں احتجاجی مظاہرے کرے گی،

ترجمان کے مطابق گزشتہ روز ہفتہ کو میر پور خاص میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جبکہ نواب شاہ، دادو، ٹھٹھہ، سجوال، مٹھی، ہالہ سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں اتوار کو احتجاجی مظاہرے ہوں گے، ترجمان نون لیگ نے پی ڈی ایم کی قیادت کی معاشرے کے تمام طبقات سے مہنگائی کے خلاف احتجاج میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ۔