ایک اور نیا ریکارڈ، اسٹاک ایکسچینج 1 لاکھ 15 ہزار کی حد عبور کر گیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان ہے جہاں 100 انڈیکس نئے ریکارڈ بناتا ہوا 1 لاکھ 15 ہزار کی حد عبور کر گیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس اس وقت 163 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 14 ہزار 344 پر آ گیا ہے۔ اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 172 کی نئی بلندی پر بھی پہنچا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 180 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔