ڈیرہ مراد جمالی ‘تعمیراتی مزدورو پر دستی بم حملہ ‘ جانی نقصان

تمبو (قدرت روزنامہ)ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے میں روڈ کو تعمیر کرنے والے مزدوروں پر موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم حملہ کردیا دھماکے سے 4مزدور زخمی ہوگئے پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیاپولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے مانجھوٹی کے گوٹھ ہیبت واہ میں بلیک ٹاپ روڈ کی تعمیر پر کام کرنے والے مزدوروں پر نامعلوم موٹر سائکل سوار دھشتگردوں کی جانب سے دستی بم سے حملہ کیا گیا

دھماکے کے نتیجے میں سندھ کے شہر سکھر سے تعلق رکھنے والے 4مزدور محمد شعبان بھٹی،وحید علی بھٹی،میر محمد مہر اور امان اللہ بھٹی زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر صدر پولیس اور سیکورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنھوں نیزخمیوں کو فوری طور پر ڈویژنل ہیڈکوارٹر اسپتال ڈیرہ۔مراد جمالی پہنچا دیا اور علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔