او جی ڈی سی ایل نے لکی مروت میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت کرلیے

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے بیٹانی-2 کنویں میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل نے بتایا ہے کہ او جی ڈی سی ایل نے لکی مروت میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت کیے ہیں۔ ولی بلاک ساماناسک فارمیشن میں یہ پہلی ہائیڈرو کاربن دریافت ہے۔

ترجمان کے مطابق ابتدائی طور پر یومیہ 21 لاکھ 14 ہزار مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی جبکہ یومیہ 74 بیرل خام تیل ملے گا۔ ساماناسک فارمیشن میں بیٹانی کنواں-2 او جی ڈی سی ایل کی اہم دریافت ہے۔ علاقے میں مزید کنویں کھودنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *