پی آئی اے اپنی سروسز کے معیار میں بہتری لانے کیلئے کوشاں

کراچی(قدرت روزنامہ) لیز پر لیا گیا ایئربیس 320 طیارہ پاکستان پہنچ گیا ہے، طیارہ 6 سال کی لیز پر حاصل کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا حالیہ سال میں ڈرائی لیز پر حاصل کیا گیا دوسرا طیارہ پاکستان پہنچ گیا ہے، طیارہ فرانس کے شہر پرپیگنن براستہ مصر اسلام آباد پہنچا، ایئربیس 320 طیارہ 6 سال کی لیز پر حاصل کیا گیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق اے 320 طیارہ آئندہ چند روز میں پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں باضابطہ طور پر شامل کرلیا جائیگا، قومی ایئرلائن نے تین ہفتے قبل بھی ڈرائی لیز پر ایک طیارہ حاصل کیا تھا جوکہ آپریشن کا حصہ بن چکا ہے، موجودہ انتظامیہ کے دور میں یہ تیسرا طیارہ ہوگا جو کہ پی آئی اے کے بیڑے کا حصہ بنا، اس طیارے کی شمولیت سے پی آئی اے بیڑے میں ائیر بس 320 طیاروں کی مجموعی تعداد 11 ہوگئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ بزنس پلان کے مطابق مزید طیارے پی آئی اے کے بیڑے کا حصہ بنیں گے۔ سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے طیاروں کے حصول میں تعاون کیلئے وزیر ہوابازی اور وزارت خزانہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نئے اور بہتر طیاروں کے حصول سے پی آئی اے کے پروڈکٹ میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا، پی آئی اے نے حالیہ دونوں میں آپریشن اور سیفٹی کے تمام بین الاقوامی معیار میں بہتری حاصل کی ہے۔

Recent Posts

چئیرمین پی اے سی کا انتخاب، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے شیر افضل کی مخالفت کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چئیرمین پی اے سی کے انتخاب کے معاملے میں شیر افضل مروت کے…

8 mins ago

پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی اے نے ایف بی آر کو پانچ لاکھ سے زائد…

16 mins ago

صدر نے تین صوبوں کے گورنرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے تین صوبوں کے گورنر کے لیے…

31 mins ago

سی ایس ایس امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان، کامیابی کی شرح 2.96 فیصد

لاہور (قدرت روزنامہ)سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان کر…

42 mins ago

ڈیرہ غازی خان میں خالہ نے پیٹرول چھڑک کر 3 بچوں کو آگ لگادی

ڈیرہ غازی خان (قدرت روزنامہ)ڈیرہ غازی خان کے علاقے چورہٹہ میں خالہ نے پیٹرول چھڑک…

58 mins ago

خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کا سیکریٹری جنرل بنانے کی تجویز، ذرائع

لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کا سیکریٹری…

1 hour ago