ایپل نے صارفین کے لیے مصنوعی ذہانت کا فیچر متعارف کرادیا

متعارف کرائی جانے والی یہ اپ ڈیٹ ایپل انٹیلی جنس کے فیچرز کا حصہ ہیں


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے آئی فون اور دیگر پلیٹ فارمز کے لیے جینریٹیو اے آئی فیچرز کی حامل نئی اپ ڈیٹ متعارف کرادی۔
کمپنی کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی یہ اپ ڈیٹ ایپل انٹیلی جنس کے فیچرز کا حصہ ہیں جن کی جون میں رُونمائی کی گئی تھی اور گزشتہ مہینوں میں یہ فیچرز آئی فون، آئی پیڈ اور میک کا حصہ بنتے جا رہے ہیں۔ کچھ روز قبل ایپل ڈیوائسز میں سِری کا اپ گریڈڈ ورژن اور طویل یا متعدد نوٹیفیکیشن کے خلاصے کا فیچر متعارف کرایا گیا تھا۔
ایپل کے اپنے جینریٹیو فیچر کافی محدود ہیں۔ یہ تمام فیچرز جین موجی کی شکل میں (جو صارفین کو کسی نئی ایموجی کی درخواست کرنے کی سہولت دیتا ہے) آتے ہیں جو صارفین کے بنائے گئے خاکوں کو میجک وینڈ اور امیج پلے گراؤنڈز کی مدد سے مزید تفصیلی بناتا ہے۔
صارفین ان تصاویر کو مختلف پرومپٹس کا استعمال کرتے ہوئے بنا سکتے ہیں۔ صارفین پرومپٹس کا استعمال کرتے ہوئے کسی شخص کا انتخاب کر کے ایک ایسی تصویر بنانے کے لیے کہہ سکتے ہیں جس میں کوئی کام کر رہا ہو یا کوئی تصوراتی بیک ڈراپ ہو۔