ٹی20 میں زیادہ چھکے؛ بابراعظم کے پاس شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑنے کا موقع

سابق کپتان انضمام الحق کا جنوبی افریقا کیخلاف زیادہ ففٹیز کا ریکارڈ بھی برابر کرسکتے ہیں


لاہور (قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کے پاس جنوبی افریقا کیخلاف دوسرے ٹی20 میچ میں سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا زیادہ چھکوں کو ریکارڈ توڑنے کا موقع ہے۔
سینچورین میں شیڈول پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرے ٹی20 میچ میں بابراعظم سب سے زیادہ چھکے لگانے والے پاکستانی بلے بازوں کی فہرست میں سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں، وہ 120 اننگز میں 72 چھکوں کیساتھ فہرست میں 5ویں نمبر پر موجود ہیں۔
اس فہرست میں کپتان محمد رضوان 92 اننگز میں 95 چھکوں کیساتھ پہلے، فخر زمان 84 اننگز میں 76 چھکوں کیساتھ دوسرے، محمد حفیظ 108 اننگز میں 76 چھکوں کے ہمراہ تیسرے اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی 90 اننگز میں 73 چھکوں کیساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
بابراعظم کے پاس انضمام الحق کا بھی ریکارڈ برابر کرنے کا موقع:
مڈل آرڈر بیٹر بابراعظم کے پاس پاکستان کی تاریخ کے کامیاب ترین بلےباز انضمام الحق کا ریکارڈ بھی برابر کرنے کا موقع ہے، بطور پاکستانی بیٹر جنوبی افریقہ کیخلاف سب سے زیادہ ففٹیز محمد یوسف نے 47 اننگز میں 14 مرتبہ بنائیں، اسکے بعد انضمام الحق کی 59 اننگز میں 12 ہیں۔
اس فہرست میں تیسرے نمبر پر 42 اننگز میں 12 ففٹیز کیساتھ مصباح الحق، چوتھے نمبر پر 50 اننگز میں 42 ففٹیز کیساتھ یونس خان کا نمبر ہے۔
دوسری جانب بابراعظم سب سے کم 33 اننگز میں 11 مرتبہ ففٹیز بنانے کا اعزاز رکھتے ہیں۔