متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 55 فیصد اضافہ

پہلے 5ماہ میں پاکستانیوں نے 2.953ارب ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کے پہلے 5ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 55 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5ماہ میں یواے ای میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 2.953ارب ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 55فیصدزیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یواے ای میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 1.909ارب ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا، نومبرمیں یواے ای سے ترسیلات زرکاحجم 619ملین ڈالرریکارڈ کیاگیا جوگزشتہ سالنومبرکے مقابلہ میں 50فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ سال نومبرمیں یواے ای میں کام کرنے والے پاکستانیوںنے 412ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا،اکتوبرکے مقابلہ میں نومبرمیں یواے ای سے ترسیلات زرمیں ماہانہ بنیادوں پرمعمولیکم ہوئی ہے۔ اکتوبرمیں یواے ای سے ترسیلات زرکاحجم 621ملین ڈالرریکارڈ کیاگیا جونومبرمیں کم ہوکر619ملین ڈالر ہوگیا۔
واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 5ماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں مجموعی طورپر34فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *