ایف آئی اے نے صحافی ہرمیت سنگھ پرپیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

ریاستی اداروں کے خلاف جھوٹا بیانیہ بنانے اور لوگوں کو اکسانے کا الزام ہے


| اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایف آئی اے نے صحافی ہرمیت سنگھ پر بھی پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ ریاستی اداروں کے خلاف جھوٹا بیانیہ بنانے اور لوگوں کو اکسانے کا الزام ہے۔
ایف آئی اے میں درج مقدمے کے متن کے مطابق ہرمیت سنگھ نے ایکس پروفائل کے ذریعے ریاستی اداروں کے خلاف بدنیتی پر مبنی بیانیہ کو فروغ دیا۔
ہرمیت سنگھ نے عام شہریوں کو پرتشدد کارروائیوں کی طرف مائل کرنے کی کوشش کی۔ عام لوگوں میں خوف وہراس اور عدم تحفظ کا احساس پیدا کیا۔
انہوں نے ریاست کے ستونوں کے درمیان عداوت پیدا کرنے کی گھناؤنی کوشش کی اور مخصوص لوگوں کے لیے صوبائیت اور نسلی انتشار کو ہوا دی۔