بلوچستان اسمبلی، 18ارکان پر مشتمل ینگ پارلیمنٹرینز فورم تشکیل، مینا مجید ، لیاقت لہڑی ، اور ہدایت الرحمان بھی شامل


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کے 18ارکان پر مشتمل ینگ پارلیمنٹرینز فورم تشکیل دے دیا گیا ۔ جمعہ کو اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے بلوچستان اسمبلی کے 45سال یا اس سے کم عمر اراکین پر مشتمل ینگ پارلیمنٹرینز فورم تشکیل دے دیا ۔ اس حوالے سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق فورم کی تشکیل کا مقصد نوجوان قیادت کو آگے لانا اور ان کی قانون سازی کے عمل میں شراکت کو یقینی بنانا ہے ۔ اعلامیے کے مطابق صوبائی وزراء و اراکین بخت محمد کاکڑ، سردار کوہیار ڈومکی، مینہ مجید، صمد خان ، لیاقت علی لہڑی ، محمد زرین خان مگسی، سنجے کمار، ہادیہ نواز، اصغر علی ترین ، مولانا ہدایت الرحمن، سید ظفر آغا، میر جہانزیب مینگل ، عبید اللہ گورگیج، شیخ زرک خان مندوخیل، روی پہوجہ، سلمی بی بی ، ام کلثوم ، صفیہ بی بی 18رکنی ینگ پارلیمنٹرینز فورم کے رکن ہونگے ۔