میں پاکستان کیلئے نکلا ہوں پاکستان پہ جان بھی قربان ہے، عادل بازئی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے این اے 262 کوئٹہ سے رکن قومی اسمبلی ملک عادل خان بازئی نے کہا ہے کہ ان کی ساری جدوجہد پاکستان کیلئے ہے وہ ملک کی خاطر نکلے ہیں اور استقامت کے ساتھ کھڑے رہیں گے ۔ ان خیالات کا اظاہر انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کا مشکور ہوں زندگی میں اونچے نیچ آتی رہتی ہے ہمیں استقامت سے کھڑے رہنا چاہئے ، ہار اور جیت زندگی کا حصہ ہے اللہ نے مجھے فتح سے ہمکنار کیا مسلم لیگ کے سربراہ نواشریف اور الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ میں شکست ہوئی کیونکہ ان کا سارا بیانیہ جھوٹ پرمبنی تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ کل سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی الیکشن کمیشن اور مسلم لیگ ن کے پاس عدالت کے کسی سوال کا کوئی جواب نہیں تھا میں اگر کسی جماعت میں شامل ہونا چاہتا تو اعلانیہ طور پرسب کے سامنے اعلان کرتا ملک اس حلقے سے میرے مقابلے میں مسلم لیگ ن کے امیدوار نے صرف 2500 ووٹ لئے ،میں پاکستان کیلئے نکلا ہوں پاکستان پہ جان بھی قربان ہے انہوں نے کہا کہ حلفا کہتاہوں کہ پاکستان کے ساتھ اس وقت صرف عمران خان مخلص ہے حکمران اتحاد پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چوری کر کے اقتدار پر بیٹھا ہوا ہے جو زیادہ دیر تک نہیں چلے گا ۔ اس موقع پر ملک عدال بازئی کے اعزاز میں ایک تقریب ا انعقاد بھی کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں کارنوں نے شرکت تقریب سے پی ٹی آئی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات آصف ترین ،میر علی آغا اور دیگر نے خطاب کیا۔