امریکی گلوکارہ میگھن ٹرینر ’اب ہنسی تو پھنسی‘، لیکن کیوں؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی گلوکارہ میگھن ٹرینرنے انکشاف کیا کہ وہ بیوٹی پراسیجر بوٹوکس کی وجہ سے اب مسکرانے کے قابل نہیں رہیں۔
ایک ٹی وی شو میں گلوکارہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے پہلی بار لپ فلر کرایا اس وقت سب نے ان سے کہا کہ ’تمہیں اپنے چھوٹے ہونٹ پسند آئیں گے‘ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ چھوٹے ہونٹ بالکل بھی پسند نہیں آئے کیونکہ اس کی وجہ سے میں ٹھیک سے مسکرا بھی نہیں سکتی۔
میگھن ٹرینر نے بوٹوکس کے طریقہ کار کو سب سے تکلیف دہ چیز قرار دیا اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بوٹوکس کرانے سے پہلے ان کا خیال تھا کہ یہ کرانے کے بعد وہ بہت اچھی لگیں گی لیکن ایسا نہیں ہوا اور جب وہ یہ پراسیجر کروا رہی تھیں تو ان کے والد کمرے میں اور انہوں نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’اوہ نہیں‘۔
واضح رہے کہ اس سے قبل میگھن ٹرینر نے ایک پوڈ کاسٹ میں بوٹوکس کرانے کا اعتراف کیا تھا اور انہوں نے ساتھ یہ بھی کہا تھا کہ وہ مستقبل میں پلاسٹک سرجری کرانے کا ارادرہ رکھتی ہیں کیونکہ زیادہ بوٹوکس کی وجہ سے اب انہیں اس سے نجات حاصل کرنے کے لیے مدد کی ضرورت ہے۔