’دوبارہ گرفتار کیا تو پولیس والوں کو ہتھکڑی لگوادوں گا‘، اے ٹی سی جج نے 32 ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا

رات گئے پی ٹی آئی احتجاج کے ملزمان کو جہلم جیل سے پیش کرنے پر عدالت برہم


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے شناخت پریڈ کیلئے رات گئے پیش کئے گئے 32 ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔
پولیس نے تھانہ آئی نائن اور تھانہ مارگلہ کے مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری ظاہر کی تھی۔ملزمان کی جانب سے ان کے وکیل انصر کیانی عدالت پیش ہوئے۔
اے ٹی سی اسلام آباد کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے مقدمے کی سماعت کی اور رات گئے ملزمان کو جہلم جیل سے پیش کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔
دوران سماعت پولیس نے بتایا کہ ملزمان کو 25 نومبر کو گرفتار کیا گیا لیکن شناخت پریڈ نہ ہو سکی۔ ساتھ ہی استدعا کی کہ ملزمان کے 30، 30 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔
ملزمان کے وکیل نے کہا کہ شناخت پریڈ بھی نہیں ہوئی اور پولیس برآمدگی کیلئے ریمانڈ مانگ رہی ہے۔
جج ابولحسنات نے ملزمان کو مقدمے سےڈسچارج کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ملزمان کو دوبارہ گرفتار کیا تو پولیس والوں کو ہتکھڑی لگوادوں گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *