پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں غیرمعمولی بڑی کمی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 800 روپے تھی


کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی فی تولہ قیمت میں دو دن اضافے کے بعد یک دم 5 ہزار روپے کی بڑی کمی سامنے آئی ہے۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 800 روپے تھی، جو 5 ہزار روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 77 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 286 روپے کی کمی ہوئی، جو اب 2 لاکھ 38 ہزار 169 روپے ہے۔ ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کی وجہ بین الاقوامی مارکیٹ میں اس کی قیمت میں ہونے والی کمی ہے۔
گولڈ ٹریڈنگ پر نظر رکھنے والے تجزیہ کار احسن الیاس نے بتایا کہ پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی کی وجہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہونے والی کمی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر کسی بھی چیز نے سونے کی قیمت پر کوئی اثر نہیں ڈالا۔