کوہلو،عوام پانی کے بوند بوند کو ترس گئے انظامیہ لاعلم،نوٹس لینے کی اپیل


کوہلو(قدرت روزنامہ)تفصیلات کے مطابق کے کوہلو ٹاؤن کے مختلف علاقے میر ہزار ودھ، کلی سردار فیروز خان زرکون، کلی ملک ہاشم،نیوکلی،مری کالونی کے علاقے پچھلے ایک ماہ سے پانی کے بوند بوند کو ترس گئے ایکسین پی ایچ ای اور ایس ڈی او لاعلم موقف لینے پر بتاتے ہیں ایک وال مین ہیں اس سے حال وال کرلیں اسکو معلوم ہوگا محکمہ پی ایچ ای کے نئے تعینات ہونے ایکسین کو تاحال علاقوں کے بارے میں علم ہی نہیں دوسری جانب ایس ڈی او بھی محکمے معاملات سے لاعلم لگتے ہیں پچھلے ایک ماہ سے مختلف علاقوں میں قلت آب کا مسلہ چل رہا ہے اہلیان ٹاؤن نے ڈپٹی کمشنر کوہلو عقیل احمد بلوچ سے دستہ بستہ اپیل کرتے ہوئے کہا محکمہ پی ایچ ای کے زمہ دارانہ کے خلاف کارروائی کرکے عوام کو ہنگامی بنیادوں پر پانی کی فراہمی یقینی بنایا جائے