کوئٹہ ، تعلیمی اداروں کے رزلٹ کارڈ میں لفظ “پاس” کی جگہ “ترقی ” اور لفظ “فیل” کی جگہ “ریٹینڈ” لکھا جائے گا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں طلبا و طالبات کے رزلٹ کارڈ میں لفظ “پاس” کی جگہ “ترقی ” اور لفظ “فیل” کی جگہ “ریٹینڈ” لکھا جائے گا۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوئٹہ نے تعلیمی سال 2025 کے لیے یہ حکم جاری کیا ، ڈی ای او کے مطابق یہ اقدام عزت نفس، حوصلہ افزائی، ڈپریشن، ذہنی تنا ، ڈراپ آٹ ریشو کو کم کرنے، تمام طلبا کی تعلیم تک رسائی اور ضلع کوئٹہ میں تعلیمی معیار کو بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے،لفظ تبدیلی نہ صرف طلبا کو بہتر کارکردگی دکھانے کی ترغیب دے گا بلکہ ناکامی سے جڑے بدنما داغ کو بھی کم کرے گا،یہ اقدام تعلیمی نتائج کو بہتر بنانے اور اس بات کو یقینی بنانے کی ایک وسیع تر کوشش کا حصہ ہے کہ ہر طالب علم کو ناکامیوں سے قطع نظر کامیابی کا موقع ملے۔