ژوب میں ٹریفک حادثہ ،ایک شخص جاں بحق


ژوب(قدرت روزنامہ)ژوب میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق ہفتہ کو ژوب میں قومی شاہراہ پر محمد علی اکا پیٹرول پمپ کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 16سالہ نعمان شاہ نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا ،مزید کاروائی جاری ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *