کوئٹہ، گرینڈ ہیلتھ الائنس نے انسداد پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) کوئٹہ میں گرینڈ ہیلتھ الائنس نے بلوچستان بھر میں انسداد پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ اتحاد کے چیئرمین بہار شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ مہم کے بائیکاٹ کا فیصلہ احتجاجی شیڈول کے مطابق کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بائیکاٹ کے تحت ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملہ انسداد پولیو مہم میں حصہ نہیں لیں گے۔بلوچستان میں انسداد پولیو مہم 16 دسمبر سے شروع ہونے والی ہے۔
تاہم گرینڈ ہیلتھ الائنس سرکاری اسپتالوں کے آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹس (او پی ڈیز) میں علامتی ہڑتال کر رہا ہے۔اتحاد نے مطالبات کی منظوری تک صوبے بھر میں ہڑتال اور بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔