سابق کپتان شاہد آفریدی ریس میں شرکت کیلئے جھل مگسی پہنچ گئے


جھل مگسی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی آف روڈ ریلی دیکھنے جھل مگسی کے ٹریک پر پہنچ گئے۔شاہد آفریدی کے ٹریک پر پہنچنے پر سابق کپتان کے مداحوں اور روڈ ریلی کے شائقین نے انہیں گھیرلیا۔
سابق کپتان نے ایک اور کھیل ریس کے کھلاڑی بننے کےلیے تیار ی پکڑلی؟ اس حوالے سے پوچھے گئے سوال پر شاہد آفریدی نے کہا کہ کل ٹریک دیکھیں گے، اگر لگا کہ وہ اس پر گاڑی چلا سکتے ہیں تو ریس میں حصہ لیں گے۔
شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ جھل مگسی میں ہونے والی ریس کے لیے وہ پُرجوش ہیں۔یاد رہے کہ شاہد آفریدی کے حوالے سے اس سے قبل اس قسم کی خبریں بھی سامنے آ چکی ہیں کہ شاہد آفریدی سیاست کے میدان میں قدم رکھ رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *