جسٹس وقار احمد الیکشن ٹربیونل سے الگ، الیکشن پٹیشن سننے سے انکار


پشاور(قدرت روزنامہ)الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس وقار احمد نے دوران سماعت اعتراض عائد کئے جانے پر الیکشن کیسز سننے سے معذرت کر لی ۔ جسٹس وقار احمد کی جانب سے آرڈر شیٹ جاری کی گئی جس میں انہوں نے خود کو الیکشن ٹربیونل سے الگ کرنے کی تصدیق کی۔
آرڈر شیٹ میں کہا گیا ہے کہ اعتراض کنندہ نے ٹربیونل پر اعتراض کیا ہے، اعتراض کنندہ کا کہنا ہے کہ میں پی ٹی آئی لائرز فورم کا رکن رہاہوں، پی ٹی آئی دورحکومت میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل رہا ہوں لیکن جب کوئی جج بنتا ہے اور حلف اٹھاتا ہے تو ان کا کسی پارٹی سے تعلق نہیں رہتا۔
اعتراض کے بعد کیسز دوسرے ٹریبونل میں منتقل کیے جائیں۔ الیکشن سے متعلق کیسز نہیں سن سکتا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے رکن صوبائی اسمبلی ارباب وسیم نے جسٹس وقار احمد پراعتراض کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *