فائلرز اور نان فائلرز کیلئے سوزوکی کلٹس کی قیمتوں میں بڑی تبدیلی
کلٹس کو اس کی چمکیلی شکل اور طاقتور خصوصیات کے لیے جانا جاتا ہے اور یہ گاڑی چلنے میں انتہائی پرسکون بھی ہے
کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان میں جاپانی آٹو مینو فیکچرر کی سوزوکی کلٹس (Suzuki Cultus) بہت مقبول کار ہے۔ اس میں کئی عمدہ خصوصیات ہیں جو خریداروں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہیں، بشمول حفاظت کے لیے ایئر بیگ، ایندھن کا اچھا مائلیج، ایک آرام دہ سواری، اور ایک سجیلا ڈیزائن۔
کلٹس کو اس کی چمکیلی شکل اور طاقتور خصوصیات کے لیے جانا جاتا ہے اور یہ گاڑی چلنے میں انتہائی پوسکون بھی ہے اور ڈرائیورز کو خوشگوار تجربہ فراہم کرتی ہے۔
کار کا اسٹائلش ڈیزائن اور ایروڈائنامک اسے مزید پرکشش بناتے ہیں، جبکہ اضافی ایکسیسریز گاڑی کی روڈ پر موجودگی کو مزید بہتر کرتی ہیں۔
سوزوکی کلٹس ویریئنٹس
پاکستان میں سوزوکی کلٹس کے تین ویریئنٹس دستیاب ہیں جن میں وی ایکس آر (VXR)، وی ایکس ایل (VXL) اور وی ایکس ایل۔ اے جی ایس (VXL-AGS) شامل ہیں۔
سوزوکی کلٹس کی فائلرز کے لیے قیمتیں
فائلرز کے لیے سوزوکی کلٹس کی ایکس فیکٹری قیمتیں اور ود ہولڈنگ ٹیکس شامل کر کے تفصیلات نیچے دی گئی ہیں۔
سوزوکی کلٹس وی ایکس آر (Suzuki Cultus VXR Price)
سوزوکی کلٹس کی ایکس فیکٹری قیمت 38 لاکھ 58 ہزار روپے ہے جسے خریدنے پر فائلرز کو 38 ہزار 580 روپے ود ہولڈنگ ٹیکس کی ادائیگی کرنا ہوگی جس کے بعد قیمت 38 لاکھ 96 ہزار 580 روپے پر پہنچ جاتی ہے۔
سوزوکی کلٹس وی ایکس ایل (Suzuki Cultus VXL Price)
اس ویرنٹ کی ایکس فیکٹری قیمت 42 لاکھ 44 ہزار روپے ہے جبکہ اس کی خریدار ی پر فائلر کو 42 ہزار 440 روپے ٹیکس دینا ہوگا جس کے بعد گاڑی کی قیمت 42 لاکھ 86 ہزار 440 روپے ہوگی۔
سوزوکی کلٹس وی ایکس ایل، اے جی ایس (Suzuki Cultus VXL AGS)
سوزوکی کلٹس آٹو ٹرانسمیشن کی ایکس فیکٹری قیمت 45 لاکھ 46 ہزار روپے ہے اس پر فائلرز کو 45 ہزار 460 روپے ٹیکس ادا کرنا ہو گا جس کے بعد گاڑی کی قیمت 45 لاکھ 91 ہزار 460 روپے ہوگی۔
نان فائلرز کے لیے سوزوکی کلٹس کی قیمتیں
نان فائلرز کے لیے سوزوکی کلٹس مہنگی ہوگی کیونکہ انہیں زیادہ ود ہولڈنگ ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔نان فائلرز کے لیے سوزوکی کلٹس وی ایکس آر کی قیمت 39 لاکھ 73 ہزار 740 روپے ہوگی۔
سوزوکی کلٹس وی ایکس ایل کی قیمت 43 لاکھ 71 ہزار 320 روپے جبکہ سوزوکی کلٹس وی ایکس ایل، اے جی ایس کی قیمت 46 لاکھ 82 ہزار 380 روپے ہوگی۔