“سہیلیوں کو لگتا ہے کہ میں بہت زیادہ خوبصورت ہوں اور ان کے شوہر چھین لوں گی” ماڈل گرل نے انوکھا دعویٰ کر دیا


برازیلیا(قدرت روزنامہ)ایک ماڈل کا دعویٰ ہے کہ وہ اپنے دوستوں کی کرسمس ڈنر پارٹی سے اس وجہ سے خارج کر دی گئی ہیں کہ وہ بہت زیادہ خوبصورت ہیں۔ برازیل کے شہر ساؤ پالو کی سابقہ مس بم بم ونر مارینا سمتھ کے مطابق ان کی “غیر محفوظ” اور “حسد کرنے والی” سہیلیوں نے ان کی انتہائی خوبصورتی کی وجہ سے انہیں اپنی جشن کی تقریب سے دور رکھا ہے۔
ڈیلی سٹار کے مطابق 34 سالہ مارینا سمتھ نے بتایا “مجھے کرسمس ڈنر میں آنے سے روک دیا گیا ہے کیونکہ میری سہیلیوں کو لگتا ہے کہ میں ان کے مرد چھین لوں گی۔ انہیں خدشہ ہے کہ میں ان کے شوہروں یا بوائے فرینڈز کو اپنی طرف مائل کر لوں گی۔”

ماڈل مارینا سمتھ، جو کبھی مس بم بم کا ٹائٹل جیت چکی ہیں، اصرار کرتی ہیں کہ انہوں نے کبھی اپنی دوستوں کے شوہروں پر ڈورے نہیں ڈالے۔ مارینا نے مزید کہا “ایک سہیلی کے بوائے فرینڈ نے مجھے بتایا کہ ایک واٹس ایپ گروپ بنایا گیا ہے، اور میں اس میں شامل نہیں تھی۔ اس نے کہا کہ گروپ چیٹ میں میری سہیلیاں میری موجودگی کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کر رہے تھے۔ ”
مارینا کہتی ہیں “میری سنگل ہونے کی حیثیت پہلے ہی میرے دوستوں کے ساتھ جانے میں رکاوٹ بن رہی ہے کیونکہ وہ اب اپنے ہم سفروں کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔ لیکن اب میرا خوبصورت اور سنگل ہونا ان کے لیے مزید عدم تحفظ کا باعث بن رہا ہے۔”
ماڈل کا کہنا ہے کہ ان کے سابقہ دوست اپنے رویے کی وجہ سے اپنی “سب سے بہترین دوست” کو کھو چکے ہیں۔