پاکستانیوں پر ویزہ پابندیاں، لیکن امارات میں بھارتی شہریوں کی تعداد اتنی زیادہ بڑھ گئی کہ یقین نہ آئے


دبئی (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستانیوں پر مختلف ویزہ پابندیاں عائد ہیں لیکن ایسے میں وہاں مقیم بھارتی شہریوں کی تعداد 40 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔
دبئی اور شمالی امارات کے لیے بھارت کے قونصل جنرل ستییش کمار سیوان نے بھارتی انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا کے دبئی چیپٹر کے زیر اہتمام منعقدہ ایک کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یو اے ای، خاص طور پر دبئی، مالیاتی شعبے میں ایک عالمی مرکز بنتا جا رہا ہے، جس میں بھارتی کمیونٹی کا بڑا حصہ شامل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 2012 میں امارات میں مقیم بھارتی شہریوں کی تعداد 22 لاکھ تھی جو 2023 میں بڑھ کر 29 لاکھ تک پہنچ گئی۔ بھارتی قونصل جنرل نے کہا کہ امارات میں مقیم بھارتی کمیونٹی یو اے ای اور بھارت کے درمیان قریبی سٹریٹجک تعلقات کو مضبوط کرنے میں ایک اہم عنصر رہی ہے۔
خلیج ٹائمز کے مطابق بھارتی کمیونٹی امارات میں سب سے بڑی غیرملکی کمیونٹی ہے اور سالوں سے اماراتی معیشت میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ بھارتی تارکین وطن امارات کے امیر ترین کمیونٹی ممبران میں شامل ہیں، جنہوں نے صحت، رئیل اسٹیٹ، ریٹیل اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی ہے۔