خوشخبری،معروف کمپنی کا مقامی سطح پر موبائل فون تیار کرنے کا اعلان
مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگانے کیلئےمحکمہ صنعت و تجارت اورچینی کمپنی کے درمیان معاہدہ طے پاگیا
لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب کے باسیوں کے لیے خوشخبری آگئی ہے ، اب موبائل فون ہوں پنجاب میں ہی تیار ہوں گے ، صوبائی حکومت اورچین کی موبائل کمپنی کے درمیان معاہدہ طے پاگیا، چین کی ’وی وو‘موبائل کمپنی پنجاب میں موبائل مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گی۔
وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین نے دورہ چین کے تیسرے روز شینزین میں وی ووموبائل فون کمپنی کے پلانٹ کا دورہ کیا اورمینوفیکچرنگ کے مختلف مراحل کا مشاہدہ کیا۔ چین کی موبائل فون کمپنی کے سی ای او نے صوبائی وزیر کو موبائل کی تیاری کے مختلف مراحل سے آگاہ کیا۔
سی ای او نے کہا کہ وی وو موبائل کمپنی پنجاب میں مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گی۔پنجاب میں مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگانے کیلئےمحکمہ صنعت و تجارت اورچینی کمپنی کے درمیان معاہدہ طے پاگیا، وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین اورچینی کمپنی کے سی ای اومسٹر لیوک نے معاہدے پر دستخط کئے۔