سردی کی شدت میں اضافہ، سرکاری و نجی اسکولز کو یونیفارم میں نرمی کا حکم

طلبا کو کسی بھی طرح کی جرسی ،سویٹر، کوٹ ، جیکٹ پہننے کی اجازت ہو گی، نوٹیفیشکن


لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب میں سردی کی شدت میں اضافے کی باعث سرکاری و نجی اسکولز کو یونیفارم میں نرمی کا حکم دیدیا گیا،محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نےہدایت جاری کر دی۔
نوٹیفیشکن کے مطابق طلبا کو کسی بھی طرح کی جرسی ،سویٹر، کوٹ ، جیکٹ پہننے کی اجازت ہو گی، یونیفارم پالیسی میں نرمی کااطلاق28 فروری تک ہوگا۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ فیصلہ طلبا کو موسمی اثرات سے بچانے کے پیش نظرکیاگیا، تمام ضلعی افسران کونجی وسرکاری اسکولز پر احکامات پرعمل کروانے کا حکم دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *