بلوچستان میں انسداد پولیو مہم ایک دن کے لئے موخر
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں انسداد پولیو مہم ایک دن کے لئے موخر‘بلوچستان میں انسدادپولیو مہم کل سوموار کی بجائے منگل 17دسمبرسےشروع ہوگی۔بلوچستان میں انسداد پولیو مہم کل سوموار سے شروع ہوناتھی۔
انسداد پولیو مہم منگل سے شروع ہوکر 7 روز تک جاری رہےگی۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس کے بائیکاٹ کے اعلان کے باعث مہم ملتوی کی گئی ۔ رواں سال بلوچستان میں سب سے زیادہ پولیو سے متاثرہ کیسسز سامنے آئے ہیں ۔
بلوچستان میں پولیو مینجمنٹ کی ناقص حکمت عملی کے بعد صوبے میں پولیو کیسز میں اضافہ ہوا ہے ۔کوئٹہ ‘ پولیو کے اتنے زیادہ کیسز سامنے آنے کے باوجود بلوچستان میں پولیو مینجنٹ یا ایمرجنسی سیل کے ذمہ داروں کیخلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔
پولیو ایمرجنسی سیل اعتراف کرچکی ہے کہ بلوچستان میں پولیو مہم کے دوران لاکھوں بوگس انٹریاں کی گئی ہے ۔ بلوچستان اس وقت پولیو کیسز کے حساب سے پوری دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔