تمام اراکین تحریک عدم اعتماد میں اپنا ووٹ استعمال کریں، ورنہ کارروائی ہوگی، ظہور بلیدی کا بی اے پی ارکان کو مراسلہ ارسال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان عوامی پارٹی کے قائم مقام صدر میر ظہوراحمدبلیدی نے وزیراعلیٰ جام کمال کے حامی 10ارکان کو ایک بار پھر مراسلے جاری کردئیے ہیں جس میں تاکید کی گئی ہے کہ وہ تحریک عدم اعتماد میں وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف اپنا ووٹ استعمال کرے بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔گزشتہ روز بلوچستان عوامی پارٹی کے قائم مقام صدر بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر میر ظہوراحمدبلیدی نے بی اے پی کے پارلیمانی ارکان سردارسرفراز خان ڈومکی،سردارمسعود خان لونی،میر سلیم خان کھوسہ،ڈاکٹرربابہ بلیدی،میرعارف جان محمدحسنی،حاجی میٹھا خان کاکڑ،نوابزادہ طارق خان مگسی،میر ضیاء اللہ لانگو،حاجی محمدخان طوراتمانخیل اورخلیل جارج کوالگ الگ مراسلے ارسال کئے ہیں جس میں کہاگیاہے کہ اس سے قبل آپ کو مراسلہ نمبر BAP/Sec2021/130مورخہ 12اکتوبر کو بھیجا گیا تھا جس میں بی اے پی کے تمام ایم پی ایز نے پروی کی ہے آپ کو ایک بار پھر ہدایت کی جاتی ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں 25اکتوبر2021کو وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف رائے شماری ہوگی آپ کی ذمہ داری ہے کہ اس تحریک عدم اعتماد میں اپنا ووٹ جام کمال کے خلاف بحق تحریک عدم اعتماد استعمال کریں بصورت دیگر تحریک عدم اعتماد سے انحراف کی صورت میں آرٹیکل 63Aکی تمام شقوں کے تحت آئین وقانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائیگی جس سے آپ کی صوبائی نشست سے بھی نااہل ہوناشامل ہیں۔

Recent Posts

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پنجاب کی نئی قیادت سے ملاقات ، صحت، آئی ٹی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کی حمایت

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلَوم نے یکم سے تین مئی…

3 hours ago

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور کے پی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے اپنے…

4 hours ago

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا…

5 hours ago

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

5 hours ago

شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…

5 hours ago

سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی ہوگئیں، ان…

5 hours ago