تمام اراکین تحریک عدم اعتماد میں اپنا ووٹ استعمال کریں، ورنہ کارروائی ہوگی، ظہور بلیدی کا بی اے پی ارکان کو مراسلہ ارسال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان عوامی پارٹی کے قائم مقام صدر میر ظہوراحمدبلیدی نے وزیراعلیٰ جام کمال کے حامی 10ارکان کو ایک بار پھر مراسلے جاری کردئیے ہیں جس میں تاکید کی گئی ہے کہ وہ تحریک عدم اعتماد میں وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف اپنا ووٹ استعمال کرے بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی . گزشتہ روز بلوچستان عوامی پارٹی کے قائم مقام صدر بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر میر ظہوراحمدبلیدی نے بی اے پی کے پارلیمانی ارکان سردارسرفراز خان ڈومکی،سردارمسعود خان لونی،میر سلیم خان کھوسہ،ڈاکٹرربابہ بلیدی،میرعارف جان محمدحسنی،حاجی میٹھا خان کاکڑ،نوابزادہ طارق خان مگسی،میر ضیاء اللہ لانگو،حاجی محمدخان طوراتمانخیل اورخلیل جارج کوالگ الگ مراسلے ارسال کئے ہیں جس میں کہاگیاہے کہ اس سے قبل آپ کو مراسلہ نمبر BAP/Sec2021/130مورخہ 12اکتوبر کو بھیجا گیا تھا جس میں بی اے پی کے تمام ایم پی ایز نے پروی کی ہے آپ کو ایک بار پھر ہدایت کی جاتی ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں 25اکتوبر2021کو وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف رائے شماری ہوگی آپ کی ذمہ داری ہے کہ اس تحریک عدم اعتماد میں اپنا ووٹ جام کمال کے خلاف بحق تحریک عدم اعتماد استعمال کریں بصورت دیگر تحریک عدم اعتماد سے انحراف کی صورت میں آرٹیکل 63Aکی تمام شقوں کے تحت آئین وقانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائیگی جس سے آپ کی صوبائی نشست سے بھی نااہل ہوناشامل ہیں .

. .

متعلقہ خبریں