کراچی : ٹرالر اور مسافر بس میں خوفناک تصادم، 3 جاں بحق

کراچی (قدرت روزنامہ) سرجانی ٹاؤن، ناردرن بائی پاس کے قریب ہیوی ٹرالر اور مسافر بس میں خوفناک تصادم ہوا ہے، حادثے میں 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ خوفناک حادثے میں 3 مسافر جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اسپتال میں تین زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، حادثے کے نتیجے میں بس کا آدھا حصہ شدید متاثر ہوا اطلاع کے مطابق بس مکمل طور پر بھری ہوئی تھی جبکہ اس کی چھت پر بھاری وزنی سامان لوڈ تھا۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس کے اندر بچے اور خواتین پھنسے ہوئے ہیں دیگر مسافروں کو بھی نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

WhatsApp
Get Alert