بلوچستان پولیو وائرس کی تصدیق 3 مزید کیسز رپو رٹ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں پولیو وائرس کے پھیلا میں تیزی کا سامنا ہے، حالیہ رپورٹس کے مطابق قلعہ سیف اللہ، بارکھان اور مستونگ سے پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد بلوچستان میں پولیو کیسز کی تعداد 29 تک پہنچ گئی ہے۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیوریج نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس کی موجودگی نے صوبے بھر میں بچوں کے لیے خطرات کو بڑھا دیا ہے۔حکام کے مطابق، بلوچستان اس وقت دنیا بھر میں سب سے زیادہ 26 پولیو کیسز کے حوالے سے پہلے نمبر پر ہے، جس سے صحت کے شعبے میں سنگین چیلنجز پیدا ہو گئے ہیں۔اس صورتحال کے پیش نظر، بلوچستان میں انسداد پولیو مہم میں مزید تاخیر ہوئی ہے۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس کے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد مہم ایک دن کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے اور اب یہ منگل 17 دسمبر سے شروع ہو گی۔مہم سات روز تک جاری رہے گی۔رپورٹس کے مطابق، بلوچستان میں پولیو مہم کے دوران لاکھوں بوگس انٹریاں کی گئی ہیں، جس سے پولیو مینجمنٹ کی ناقص حکمت عملی سامنے آئی ہے۔حالانکہ حکام نے پولیو ایمرجنسی سیل اور دیگر ذمہ دار اداروں کے خلاف کارروائی نہیں کی، لیکن وائرس کے پھیلا کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔صحت کے حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو کے خلاف جاری مہم میں بھرپور تعاون کریں تاکہ اس موذی بیماری کو جڑ سے ختم کیا جا سکے اور بچوں کی صحت کو یقینی بنایا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *