بلوچستان کو تعلیم ترقی روزگارسمیت ہرحوالے سے پسماندہ رکھاگیاہے، مولانا ہدایت الرحمن


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن کانے کہاکہ بلوچستان کوتعلیم ترقی روزگارسمیت ہرحوالے سے پسماندہ رکھاگیاہے۔بلوچستان کے سلگتے قومی اجتماعی مسائل اوران کے حل کے حوالے سے29دسمبرقومی قبائلی گرینڈمشاورت میں تمام پشتون بلوچ قبائلی سربراہان شریک ہوکرمتفقہ مشترکہ لائحہ عمل طئے کریں گے۔سازش کے تحت وفاق ومقتدرقوتوں کے تعاون سے بلوچستان کوپسماندگی،جہالت،تباہی وبربادی کی طرف دھکیل دیاگیاہے۔اب ہم کسی صورت خاموش نہیں بیٹھیں گے۔سیکورٹی والوں کوکوئلہ ٹرک،پٹرول گاڑی گننے ان سے رقم بٹورنے پرلگاکربلوچستان اوراہل بلوچستان کااستحصال کیاجارہاہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے دورہ تربت کے دوران امیرضلع غلام اعظم دشتی کے گھرناشتہ کے بعد،تربت کجھور فیکٹری کے دورے کے دوران پیداواری صورتحال کا جائزہ لیکراس صنعت کو مزید ترقی دینے کی ضرورت پر زور دیابعدازام مولاناہدایت الرحمان۔نے تربت یونیورسٹی دورہ طلبہ واساتذہ سے ملاقات کیااور تعلیمی معیار بہتر بنانے پر تبادلہ خیال بھی کیا۔قبل ازیں انہوں نے تربت میں مجیب الرحمن کے جنازے میں شرکت اوران کے اہل خانہ سے تعزیت وفاتحہ خوانی بھی کیا۔مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے تربت دورے کے دوران کمشنرمکران ڈویژن اورڈپٹی کمشنر کیچ سے ملاقات میں علاقے کے انتظامی اور ترقیاتی مسائل،خطے کی ترقی،امن و امان اور عوامی مسائل پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔بعدازاں تربت پریس کلب میں صحافیوں سے ملاقات میں کہاکہ مسئلہ بلوچستان کونااہلی،بدعنوانی،ذاتی سیاسی مفادات،کرپشن وکمیشن نے تباہ کرکے رکھ دیاجماعت اسلامی سیاسی دینی قبائلی قیادت کومتحدکرکے مسائل ،سازش،غفلت،ناکامی سے بلوچستان کو نجات دلانے کیلئے کام کررہی ہے۔عوام الناس،قبائلی، سیاسی مسائل کے حل ترقی وخوشحالی کیلئے جماعت اسلامی کاساتھ دیں۔بلوچستان کے مسائل ومشکلات کے ذمہ داروفاق کیساتھ عسکری قوتیں،اسٹبلشمنٹ وصوبائی حکومتیں بھی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *