پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں ،ینگ ڈاکٹرز


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے کہا ہے کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس بلوچستان کی کال کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے صوبے بھر میں پولیو مہم کا بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں اور اپنے تمام ممبران کو مطلع کرتے ہیں کہ پولیو مہم کے بائیکاٹ کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کریںجب تک گرینڈ ہیلتھ الائنس بلوچستان کے تمام مطالبات پر عملی کاروائی نہیں ہوتی تب تک صوبے بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان نے جاری کردہ بیان کہا ہے کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس بلوچستان کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتے ہوئے صوبے بھر میں پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیںترجمان نے کہا کہ ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن اپنے تمام معزز ممبران کو مطلع کرتا ہے کہ پولیو مہم کے بائیکاٹ کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں اور تمام ضلعوں میں گرینڈ ہیلتھ الائنس میں شامل تنظیموں کے ساتھ مل کر مشترکہ لائحہ عمل تیار کرے ترجمان نے کہا کہ جب تک گرینڈ ہیلتھ الائنس بلوچستان کے تمام مطالبات پر عملی کاروائی نہیں ہوتی تب تک صوبے بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا اور اگر حکومت نے اپنی روش تبدیل نہیں کی تو احتجاج میں مزید سختی لائی جائے گی جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت پر ہوگی ۔