ہرنائی کھوسٹ کوئلہ کان میں حادثہ، ایک کانکن جاں بحق


ہرنائی(قدرت روزنامہ)کھوسٹ کوئلہ کان میں دوران کانکنی میٹی کا تودہ گرنے کے باعث ایک کانکن جان بحق ہو گیاریسکیو ذرائع کے مطابق، حادثہ اس وقت پیش آیا جب تودہ کانکن خیر اللہ پر گر گیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔دوسری جانب، کانکنوں نے لاش کو اپنی مدد آپ کے تحت کوئلہ کان سے نکال کر رورل ہیلتھ شاہرگ منتقل کیا۔جان بحق کانکن کی شناخت کلی مردان شاہرگ کے رہائشی خیر اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ریسکیو حکام نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا ہے۔اس حادثے کے بعد مقامی افراد نے کانکنی کے دوران حفاظتی تدابیر میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے