بچےکسی بھی رنگ کا سوئٹر، جیکٹ پہن سکتے ہیں، محکمہ تعلیم پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا


لاہور(قدرت روزنامہ)محکمہ تعلیم پنجاب نے موسم سرما میں طالب علموں کو سردی سے بچانے کے لیے اسکول یونیفارم پالیسی میں نرمی کر دی۔محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ صوبےکے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کےطالب علم اب کسی بھی رنگ کی جیکٹ، سوئٹر،کوٹ، جرابیں اور جوتے پہن سکتے ہیں۔
اس نوٹیفکیشن کا اطلاق فوری طور پر ہوگا جو 28 فروری 2025 تک جاری رہےگا۔نوٹیفکیشن میں مزیدکہا گیا ہےکہ یونیفارم پالیسی میں نرمی طالب علموں کو سردی سے بچانےکے لیےکی گئی ہے۔خیال رہے کہ ملک کے دیگر علاقوں کی طرح پنجاب بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے۔