ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں یکمشت 4 لاکھ روپے اضافے کا بل آج پیش کیاجائےگا
لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج کچھ دیر بعدشروع ہوگا، اسمبلی اجلاس میں ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں 4 لاکھ روپےاضافے کا بل آج پیش کیا جائے گا۔
پنجاب اسمبلی کایہ 19واں اجلاس ہوگا، ڈپٹی سپیکر ملک ظہیر چنڑ اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک، نعت اور قومی ترانے سے ہوگا۔ محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کے متعلق سوالوں کے جوابات دئیے جائیں گے جبکہ توجہ دلاؤ نوٹس کے جوابات بھی پیش کئے جائیں گے۔
اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا بل پیش کیا جائے گا منظوری کے بعد یکم جنوری سے اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ ہو گا۔ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہ ایک لاکھ روپے ماہوار ہے، بل کی منظوری کے بعد تنخواہ پانچ لاکھ روپے ہو جائے گی۔
ایوان میں آڈٹ رپورٹس پیش کی جائیں گی، اجلاس میں عام بحث کے دوران امن و عامہ کے متعلق بھی گفتگو کی جائے گی،