دنیا میں سب سے پائیدار کار برانڈز کی فہرست جاری

سوُباروُ نے ٹویوٹا اور لیکسس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کنزیومر رپورٹس کی سالانہ رپورٹ کے مطابق 2024 میں سوُباروُ نے سب سے زیادہ پائیدار کار برانڈز کی فہرست میں پہلا مقام حاصل کر کے ٹویوٹا اور لیکسس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
کنزیومر پراڈکٹس کی رینکنگز اور رویوز جاری کرنے والی ویب سائٹ کنزیومر رپورٹس نے گزشتہ ہفتے پائیداری کے اعتبار سے دنیا بھر کے کار برینڈز کی فہرست جاری کی ہے۔
ہر سال، کنزیومر رپورٹس اپنے اراکین سے پچھلے 12 مہینوں میں اپنی گاڑیوں میں پیش آنے والے مسائل کے بارے میں پوچھتی ہے۔ اس بار سال 2000 سے 2024 ماڈلز کے درمیان 3 لاکھ سے زائد گاڑیوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا جس میں کچھ 2025 کے ماڈلز بھی شامل کیے گئے۔
سروے میں تمام کار برانڈز سے متعلق 20 مسائل کی فہرست ترتیب دی جاتی ہے جن میں ٹرانسمیشن، انجن کارکردگی، الیکٹرانکس، کار کے اندرونی حصے، بریکس، الیکٹرانک بیٹریاں، انجن وارنٹی سے لے کر کار میں ہونے والے بڑے نقصانات شامل ہیں۔
اس سروے میں سبسکرائبرز اپنی خریدی ہوئی کاروں کے بارے میں رپورٹ کرتے ہیں۔ اراکین ایک سوالنامہ پُر کرتے ہیں، جس میں وہ اپنی گاڑیوں میں پیش آنے والے مسائل کی اطلاع دے سکتے ہیں۔
کنزیومر رپورٹ کے مطابق سال 2024 کے سب سے پائیدار برانڈز میں سرفہرست سوبارو ہے، دوسرے نمبر پر لیکسس، تیسرے نمبر پر ٹویوٹا اور چوتھے نمبر پر ہونڈا ہے۔
رپورٹ میں سرفہرست 10 کار برانڈز کی فہرست
اس فہرست میں سب سے اوپر ایک جاپانی برانڈ کا آنا کوئی غیر معمولی بات نہیں سمجھی جاتی مگر سبارو نے پہلی مرتبہ ٹویوٹا یا اس کے زیلی لگژری برانڈ لیکسس کو پائیداری میں پیچھے چھوڑا ہے۔ سوبارو کا پائیداری میں سکور 68/100 رہا ۔
سال 2024 کے لیے سوبارو اپنے ہم آہنگ آل وہیل ڈرائیو اور باکسر فور انجنوں کے لیے مشہور برانڈ رہا۔ کنزیومر رپورٹس کہتی ہیں کہ سوبارو کے دو ماڈلز فارسٹر اور امپریزا نے اوسط سے زیادہ سکور کیا، جب کہ اس کے باقی لائن اپ نے اوسط کے آس پاس سکور کیا۔ سوبارو کی لائن اپ میں واحد کار جس نے اوسط سے کم اسکور کیا وہ آل الیکٹرک سولٹررا تھی جو کہ اتفاق سے ٹویوٹا کی ری بیجڈ گاڑی ہے۔
لیکسس ٹویوٹا کا لگژری ذیلی برانڈ ہے جو 2024 کے لیے کنزیومر رپورٹس کی سب سے زیادہ قابل اعتماد برانڈز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔ لیکسس کا پائیداری میں سکور 65/100 رہا۔ لیکسس گاڑیاں طویل عرصے سے اپنی ناقابل یقین حد پائیداری اور پاور ٹرینز کے لیے مشہور ہیں۔ کنزیومر رپورٹس کا کہنا ہے کہ کمپنی کے سات ماڈلز میں سے چار نے اوسط سے زیادہ اسکور کیا، جبکہ باقی تین نے اوسط سکور کیا۔
ٹویوٹا جو اپنی پائیداری کے لیے مشہور ہے اور 2024 کے لیے لیکسس کے بالکل پیچھے تیسرے نمبر پر ہے۔ ٹویوٹا کا پائیداری میں سکور 62/100 رہا ۔
دنیا کے کار صارفین اس برانڈ کو بہت بار پہلے نمبر پر دیکھتے آ رہے ہیں، لیکن ٹنڈرا اور آل الیکٹرک bZ4X جیسی گاڑیوں کے لیے اوسط سے کم قابل اعتبار درجہ بندی نے کمپنی کے مجموعی سکور کو نیچے لا کھڑا کیا ہے۔ ٹویوٹا نے اس سال کے شروع میں تقریباً 1 لاکھ ٹرکوں اور SUVs کو ناقص انجنوں کی وجہ سے واپس منگوایا، جس نے یقیناً اس درجہ بندی میں اہم کردار ادا کیا۔ پھر بھی، کنزیومر رپورٹس کہتی ہیں کہ ٹویوٹا کے پاس 11 ماڈل تھے جنہوں نے اوسط سے زیادہ سکور کیا۔
کنزیومر رپورٹس کے مطابق 2024 میں سب سے زیادہ پائیدار کار برانڈز کے لیے ہونڈا چوتھے نمبر پر رہا۔ ہونڈا کا پائیداری میں سکور 59/100 رہا۔
ٹویوٹا کی طرح، ہونڈا اپنی قابل اعتماد کاروں کے لیے جانا جاتا ہے، جو صرف باقاعدہ دیکھ بھال کے ساتھ لاکھوں میل تک چل سکتی ہیں۔ جاپانی کار ساز کمپنی کے پاس تین ماڈل تھے جنہوں نے سروے کے نتائج میں اوسط سے زیادہ سکور کیا، جبکہ سات نے اوسط اسکور حاصل کیا۔
ہونڈا کا لگژری سب برانڈ اکیورا سال 2024 کے لیے کنزیومر رپورٹس کی قابل اعتبار فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے جس کے ایک ماڈل نے اوسط سے اوپر سکور کیا۔ اکیورا کا پائیداری میں سکور 55/100 رہا ۔
مزدا ایک اور جاپانی کار ساز کمپنی ہے جو پائیداری کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے۔ مزدا کا پائیداری میں سکور 55/100 رہا۔
جرمن برانڈ آؤڈی اس فہرست میں ساتواں نمبر حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ آؤدی کا پائیداری میں سکور 54/100 رہا۔
جرمن لگژری کارساز سرفہرست 10 میں صرف دو یورپی برانڈز میں سے پہلی ہے۔ یہ بات قابل غور ہے کہ اس فہرست کا حساب نئی کاروں کے بارے میں بتائے گئے مسائل کا استعمال کرتے ہوئے لگایا گیا ہے۔
بی ایم ڈبلیو اس کنزیومر رپورٹس کی فہرست میں دوسری (اور آخری) یورپی کار ساز کمپنی ہے جو آٹھویں نمبر پر آئی ہے۔ بی ایم ڈبلیو کا پائیداری میں سکور 53/100 رہا۔
بی ایم ڈبلیو آج فروخت ہونے والی کچھ بہترین کاریں بناتا ہے جن میں معروف ایم پاور گاڑیاں، سیڈانز اور ایس یو ویز شامل ہیں۔ اپنی رپورٹ میں مذکور بہت سے دوسرے ہائبرڈز کی طرح کنزیومر رپورٹس کا کہنا ہے کہ بی ایم ڈبلیو X5 ہائبرڈ نے اپنے صرف فیول ویرینٹ سے کم اسکور کیا۔
کِیا وہ پہلا کورین برانڈ ہے جو سب سے زیادہ پائیدار کار برانڈز کی ٹاپ 10 فہرست میں شامل ہے، کِیا کا پائیداری میں سکور 51/100 رہا۔
کنزیومر رپورٹس کی فہرست میں پائیداری کے اعتبار سے ہیونڈائی دسویں نمبر پر ہے۔ ویسے تو یہ برانڈ سستی گاڑیوں کے لیے زیادہ نہیں جانا گیا مگر گزشتہ دہائی میں اس کی مقبولیت میں خاصہ اضافہ ہوا ہے۔ اس کی بڑی وجہ 10 سال اور ایک لاکھ میل کی وارنٹی اور بہترین ڈیزائن اور ڈرائیونگ کا تجربہ ہو سکتا ہے۔ 10 سال پہلے کم ہی صارفین نے سوچا ہو گا کہ مارکیٹ میں سب سے زیادہ مقبول پرفارمنس کاروں میں سے ایک الیکٹرک ہیونڈائی ہو گی۔ ہیونڈائی کا پائیداری میں سکور 50/100 رہا۔
واضح رہے یہ فہرست صرف پائیداری کی بنیاد پر کنزیومر رپورٹس کے سروے کے بعد ترتیب دی گئی ہے جبکہ دنیا کی بہترین گاڑیوں اور ان کے مالکان کے مطمئن ہونے کے اعتبار سے فہرست مختلف بھی ہو سکتی ہیں۔
write English news With headline

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *