اداکار کاشف محمود کو جیل کیوں جانا پڑا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹیلی ویژن انڈسٹری کے ناموراداکار کاشف محمود نے انکشاف کیا ہے کہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی وجہ سے وہ جیل جا چکے ہیں۔
کاشف محمود نے حال ہی میں تابش ہاشمی کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘میں شرکت کی، دوران گفتگو ان سے سوال کیا گیا کہ وہ سیاست پر کھل کر گفتگو کرتے ہیں اس کا اثر ان کے کیرئیر پر تو نہیں پڑا، اس سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ وہ کسی کے لیے ’گو، گو‘ کے نعرے لگا رہے تھے کہ پولیس والے انہیں اٹھا کر لے گئےاور اداکار سہیل احمد نے انہیں پولیس سےچھڑوایا۔
کاشف محمود نے یہ بھی بتایا کہ گرفتاری کے بعد پولیس نے ان کے ساتھ اچھا سلوک کیا۔ جب وہ جیل میں گئے تو وہاں مچھر بہت زیادہ تھے اس لیے انسپکٹر نے اپنی جیب سے 1000 روپے خرچ کر کے جیل کی کوٹھری میں ان کے لیے موسپیل لگوایا۔
واضح رہے اداکار کاشف محمود ان فنکاروں میں شامل ہیں جنہوں نے انڈسٹری میں اپنا مقام راتوں رات نہیں بنایا بلکہ اس کے لیے انہیں خاصی مشکلات سہنی پڑیں۔
ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ کس طرح وہ کئی برس معمولی رولز کرتے رہے اور پھر جب ان کا ایک ڈراما سپر ہٹ بھی ہوا تو اس کا بھی ایک ٹی وی چینل نے معاوضہ نہیں دیا۔