کیا بالی ووڈ کی اسٹار اداکارہ ریکھا ہم جنس پرست ہیں، بھارتی میڈیا کا تہلکہ خیز انکشاف


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی اسٹار اداکارہ ریکھا نے شوبز سفر کا آغاز 1960 کی دہائی کے آخر سے کیا تھا اور کیریئر کے آغاز سے ہی ناظرین کے دلوں میں جگہ بنالی تھی، انہوں نے اداکاری کا آغاز تیلگو سے کیا تھا اور پھر 1970 میں بالی ووڈ میں ’ساون بھادون‘فلم سے ڈیبیو کیا۔
ریکھا کی پہلی بالی ووڈ فلم ہی باکس آفس پر چھا گئی اور پھر اس کے بعد سے اداکارہ نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور کامیابی کی کئی بلندیوں کو چھوہا، اداکارہ نے بالی ووڈ کو کئی سُپرہٹ فلمیں دیں دوسری جانب ریکھا کی ازدواجی زندگی ان کے کیرئیر کی طرح اتنی کامیاب نہ رہی۔
ریکھا کی شادی اور شوہر کی خودکشی
ماضی میں ریکھا اور امیتابھ بچن کے تعلقات کا خاصا چرچا رہا مگر یہ محبت بہت مختصر رہی جس میں ناکامی کے بعد ریکھا نے بزنس مین مکیش اگروال سے شادی کرلی تھی، مگر شادی کے محض 7 ماہ بعد ہی مکیش اگروال نے خودکشی کرلی تھی۔
مکیش اگروال کی خودکشی کے بعد ریکھا نے دوبارہ کبھی شادی نہیں کی، جس کے باعث ان کے بعض مداحوں کا خیال ہے کہ ریکھا کے دل میں آج بھی امیتابھ بچن ہی ہیں اس لیے انہوں نے دوسری شادی نہیں کی۔
کیا ریکھا ہم جنس پرست ہیں؟
دوسری جانب وقتاً فوقتاً یہ افواہیں بھی گرم ہوتی رہیں کہ ریکھا ہم جنس پرست ہیں اور ان کی شادی نہ کرنے کی وجہ ان کی مینیجر فرزانہ ہیں، اب اسی حوالے سے بھارتی میڈیا کی ایک نئی رپورٹ سامنے آئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریکھا نے شوہر مکیش اگروال کی زندگی میں ہی فرزانہ کو بطور مینیجر ہائر کرلیا تھا جو مکیش کی خودکشی کے بعد ریکھا کے بہت قریب ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ فرزانہ ریکھا کی زندگی میں ایک خاص مقام رکھتی ہیں اور وہ اداکارہ کے سائے کی طرح ان کے ساتھ نظر آتی ہیں، اگرچہ فرزانہ کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں ہے لیکن ان کے والد پروڈکشن کنٹرولر تھے جب کہ فرزانہ ڈائریکٹر بننے کی خواہش رکھتی تھیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریکھا اور فرزانہ کی پہلی ملاقات ایک فلم کے سیٹ پر ہوئی جس کے بعد اداکارہ نے انہیں بطور مینیجر ہائر کرلیا اور 30 سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود فرزانہ ریکھا کے لیے کام کررہی ہیں، جب فرزانہ کی والدہ بیمار ہوئیں تو وہ دن میں ان کی دیکھ بھال کرتی تھیں لیکن رات ریکھا کے ساتھ ہی قیام کرتی تھیں۔
دوسری جانب فرزانہ کے قریبی لوگوں کا بھی یہ دعویٰ ہے کہ وہ ریکھا سے بہت متاثر ہیں اور انہوں نے اپنی زندگی بھی ریکھا کے لیے وقف کردی ہے، وہ ہر وقت ریکھا کے ساتھ ہوتی ہیں، خاص طور پر ان لمحات میں جب اداکارہ اپنے منفرد لباس میں خاص مواقع سے لطف اندوز ہوتی ہیں۔
‘میں کسی عورت سے شادی کیوں نہیں کر سکتی؟‘
اسی دوران ریکھا کا ایک پرانا انٹرویو ایک بار پھر وائرل ہوگیا، اداکارہ سیمی گریوال کو دیے گئے اس انٹرویو کا کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے جسے لوگ بھارتی میڈیا کی تازہ رپورٹ سے جارہے ہیں، جس میں ریکھا یہ کہتی نظر آتی ہیں کہ ‘میں کسی عورت سے شادی کیوں نہیں کر سکتی؟‘
انٹرویو میں سیمی گریوال نے ریکھا سے سوال کیا تھا کہ وہ دوبارہ شادی کا کب ارادہ رکھتی ہیں؟ جواب میں ریکھا نے پوچھا ’کسی آدمی سے شادی؟‘ اس پر میزبان نے کہا ’ظاہر ہے، تو کیا عورت سے شادی کریں گی؟‘یہ سُن کر ریکھا نے ہنستے ہوئے سوال کیا ’کیوں نہیں؟۔‘
سیمی گریوال نے کہا کہ میں امید کرتی ہوں کہ اگلی بار آپ اس شو میں اپنے شوہر کیساتھ آئیں، جس پر ریکھا نے کہا کہ یہ ’شوہر‘ لفظ میرے لیے اتنا ہی اجنبی ہے جتنا ’والد‘۔سمی گریوال نے سوال کیا کہ کیا آپ کو نہیں لگتا کہ شوہر کی موجودگی عورت کو تحفظ کا احساس دیتی ہے؟
ریکھا نے اس رائے کی نفی کرتے ہوئے جواب دیا کہ ’نہیں یہ بالکل ضروری نہیں ہے، تحفظ کے احساس کا تعلق مرد کے ساتھ سے نہیں ہے بلکہ اس کا تعلق عورت کی اپنی ذات سے ہے۔‘