اگر حکومت چلانے کے قابل ہوتے تو میری ماما والا منجن نہ بیچنا پڑتا ، ایمان مزاری کا شہباز گل پر زبردست حملہ ، کیا کہہ دیا ؟

(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان زینب مزاری نے بھانجی کہنے پر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گِل کو کرارا جواب دیا ہے۔ ایمان مزاری نے ٹوئٹر پر شہباز گل کو ٹیگ کرکے حکومت کو تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئےکہا کہ اگر حکومت چلانے کے قابل ہوتے تو عوام کو ہر وقت مذہب کا درس نہ دے رہے ہوتے بلکہ اپنی کارکردگی دکھا رہے ہوتے۔ ’شرمندہ ہوں تم ذاتی حملے کررہی ہو‘، شیریں مزاری کی بیٹی سے سوشل میڈیا پر نوک جھونک ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے ملک کی معیشت تباہ کر دی، میڈیا پر بے شمار قدغنیں
لگائیں اور اپوزیشن کو ہراساں کیا ان کے پاس مذہب کے پیچھے چھپنے کے سوا اور کیا راستہ رہ گیا ہے۔ جواب میں شہبازگل نے ایمان کو بھانجی کہتے ہوئےکہا کہ آپ ہماری بھانجی ہیں، آپ کا منجن اپنی والدہ کے اردگرد موجود لوگوں کو برا بھلا کہنے میں بکتا ہے، آپ سے رشتہ ایسا ہے کہ آپ کو کیا جواب دیا جائے۔ اس پر ایمان مزاری نےکہا کہ ان کی والدہ کے اردگرد جو لوگ ہیں وہ اُن کا انتخاب ہے، اس کا مطلب ہرگز نہیں کہ میں آپ کی بھانجی ہوں ، اپنے ٹرولز کی طرح ‘ماما’ والا منجن مت بیچیں۔

Recent Posts

پاکستان کا وہ علاقہ جہاں کالج میں طالبات کو سیاسی تقریبات میں شرکت سے روک دیا گیا، شاندار خبر

پشاور(قدرت روزنامہ)صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نے طالبات کو…

8 mins ago

میک اپ کے بغیر ہی بہت اچھی لگتی ہوں، یمنیٰ زیدی

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی موجودہ ٹاپ اداکارہ یمنیٰ زیدی نے خود ہی اپنی خوبصورتی…

25 mins ago

امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آؤٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان نے معاشی…

28 mins ago

کوئٹہ کے شہری سراپا احتجاج کیوں ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کا صوبائی دارالحکومت کوئٹہ ان دنوں احتجاج کی زد میں ہے۔…

38 mins ago

یورپ کے 12 ممالک میں پاکستان کے پرچم نظر آئیں گے لیکن کیسے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان سیاحت کے اعتبار سے دنیا کے پسندیدہ ممالک میں سے ایک…

49 mins ago

داد رسی نہ ہوئی تو ریل گاڑیاں روک دیں گے، صدر کسان اتحاد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پچھلے کئی روز سے پنجاب کے کسان احتجاج کر رہے ہیں جن…

52 mins ago